متعدد دینی و فلسفی اور دوسرے مکاتب کے نظریاتی اصولوں ، عقائد اور نظریات کو بیان اور پیش کرنے نیز مختلف اقوام اور معاشروں میں مغربی تہذیب و ثقافت کی ترویج اسی طرح اسلام کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کے حوالے سے انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اس محاذ پر مغربی پروپیگنڈے کا خاطرخواہ جواب دینے کے لئے اس ٹیکنالوجی کا استعمال نہایت ضروری ہے ۔اسلام کے دیگر مسائل کے علاوہ قرآن و سنت اور اسلام میں عورت کی حیثیت کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لئے ایک جامع ویب سائیٹ کی اشد ضرورت تھی جس کے ذریعے اسلام کے خلاف جاری زہریلے پروپيگنڈے ، ثقافتی حملوں اور دین حق کے بارے میں پیدا کردہ شکوک و شبہات کا ازالہ کیا جائے اس مقصد کے حصول کے لئے علمی انداز سے اسلامی حقائق بالخصوص عورتوں کے حوالے سے مستند اسلامی تعلیمات کو سامنے لانا ضروری امر ہے تا کہ اسلام نے عورت کو جو حقیقی مقام عطا کیا اسے ایک ماڈل کے طور پر پیش کیا جا سکے ۔مذکورہ مقاصد کے لئے مسلمان خواتین کے عالمی نیٹ ورک کے زير انتظام ( world wide Islamic network of women )
اور خواتین کی سماجی اور ثقافتی کمیٹی کے تحت درج ذیل ویب سائیٹ کا اجرا کیا جا رہا ہے پہلے صفحے پر ان خدمات کی فراہمی کے علاوہ عربی ، انگریزی اور اردو میں ایک الیکٹرونک میگزین بھی جاری کیا جائے گا جس میں نئی بات ، خبریں ، شعر و ادب ، انٹرویوز ، صحت عامہ ، ورزش اور ثقافتی مصنوعات کے عنوانات سے مضامین و مقالات شامل ہونگے ۔
مسلم خواتین کا یہ عالمی نیٹ ورک دنیا کے مختلف حصّوں میں موجود خواتین کے اداروں ، انجمنوں ،تنظیموں اور یونیورسٹی اورکالجوں نیز تحقیقی اداروں کی خواتین کو اس ویب سائیٹ پر خوش آمدید کہتا ہے اور ان سے تعاون کا خواہشمند ہے ۔
www.islamwomen.org
www.islamwomen.net